100

حرمت رسول و استحکام پاکستان کانفرنس: ڈاکٹر عزیز الرحمن 2017-04-29

ڈاکٹر عزیز الرحمن حفظہ اللہ کاحرمت رسول و استحکام پاکستان کے کانفرنس کے شرکاء سے خطاب
خطاب کے چیدہ چیدہ نکات
ناموس رسالت کے مسئلے کو مغربی اشیر اباد کے حامل صوفیوں اور اباحت پسند لبرل طبقے کی زد میں آنے سے بچانا ہوگا۔
ایک طرف نام نہاد عاشقان کی ریلیاں اور جذبات کے طوفان ہیں اور دوسری طرف سوشل میڈیا پر گستاخی و طوفان بد تمیزی ۔۔۔ مقصد ملک میں انتشار’ فساد اور خونریزی پھیلانا ہے اور یہ بیرونی ایجنڈے کی تکمیل کررہے ہیں۔
کتاب و سنت کے منہج کے حاملین قانون توہین رسالت کے حوالے سے سب سے حساس پوزیشن میں ہیں۔ ہمارے علماء و خطباء پر فرقہ پرستوں نے توہین رسالت کے جھوٹے مقدمات قائم کئے مگر اتحاد امت اور رواداری کی خاطر ہمارے اسٹیج سے آج تک مروجہ قانون کی تبدیلی کے بارے میں بات تک نہیں کی گئی۔ مگر ہم یہ پوچھتے ہیں کہ نام نہاد عاشقان کی ملک بھر میں برپا ریلیوں کے پیچھے اصل مقاصد کیا ہیں؟ ہمارے ان بھائیوں کو مغربی و استعماری سرپرستی سے جان چھڑانی ہوگی اور ان قوتوں سے فیصلہ پیدا کرنا ہوگا۔ صاف نیت سے میدان میں آئیں۔ ہم ہراول دستہ ہوں گے!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں